لاہور ہائیکورٹ نے خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جمعہ 5 دسمبر 2014 16:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف جرائم میں ملوث پاکستانی عرب ممالک کی جیلوں میںاپنی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود قید ہیں مگر انکی رہائی کے لئے سفارتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہ کی بنائ پرخلیجی ممالک کی جیلوں میں بند پاکستانی بے یارومددگار ہیں اور انکی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے جبکہ پاکستان میں انکے اہل خانہ بے کسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستانیوں کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان کو احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت ،وفاقی وزارت خارجہ اور اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نو دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.