پاک افغان مستقبل کے حوالے سے نواز شریف کی افغان صدر ، برطانوی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں

جمعہ 5 دسمبر 2014 16:09

پاک افغان مستقبل کے حوالے سے نواز شریف کی افغان صدر ، برطانوی ہم منصب ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) لندن میں موجود وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ، ملاقات میں آئندہ دس سال کیلئے افغانستان میں پاکستان کے کردار کو اہم مانا گیا۔ لندن میں افغانستان کے مستقبل پر مبنی کانفرنس کے لیے موجود پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی، وزیر اعظم نواز شریف اور ڈیوڈ کیمرون شریک تھے۔نواز شریف کی برطانوی ہم منصب سے 15منٹ ون او ون ملاقات رہی ۔

(جاری ہے)

تینوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ آئندہ 10سالوں میں افغانستان میں پاکستان کا کردار اہم ہوگا ۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی پر بھی بات ہوئی ۔ گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس میں بھی تینوں رہنماوں نے کانفرنس سے خطاب کیا تھا ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی ملکر مدد کرنی چاہئے ، دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :