ٹنڈوالہیار، الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع ،کارکنان نے خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

جمعہ 5 دسمبر 2014 17:35

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) لندن میٹرو پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں مزید 14اپریل 2015تک کی توسیع کا اعلان مختلف ٹی وی چینلز سے نشر ہونے کے ساتھ ہی مختلف یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان زونل آفس واقع قلعہ چوک ٹنڈو الہ یار پر جمع ہونا شروع ہو گئے ۔ اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کارکنان نے خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں کھلا کر منہ میٹھا کروایا۔ ذمہ داران اور کارکنان نے تحریکی ترانوں پر والہانہ انداز میں رقص کر کے اور تالیاں بجا کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کارکنان نے بھرپور انداز میں نعرے لگا کر قائد تحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔