ٹنڈومحمدخان،مولانا خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی ریلی و احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 5 دسمبر 2014 18:11

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) مولانا خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی ریلی و احتجاجی مظاہرہ ،قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مولانا خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مدرسہ قاسمیہ سے مولانا ابراہیم سومرو ، مولانا رمضان سومرو ، سید منظور احمد شاہ ، مولانا شیر محمد رند ، غلام رسول ملاح ، مولانا عبدالباسط نظامانی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈومحمدخان پہنچی ، جہاں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا خالد محمود سومرو کی شہادت عالم اسلام اور بلخصوص سندھ کیخلاف سازش ہے ، اسلام دشمن قوتیں ، دینی جماعتوں کے رہنماؤں کو قتل کر کے پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد کرانا چاہتی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ کا امن ایک سازش کہ تحت تباہ کیا جارہا ہے ، سندھ کی موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، مولانا خالد محمود سومرو کے قتل کی ذمیداری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، سندھ حکومت علماء کرام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ، جبکہ مولانا خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو بھی تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ مولانا خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرے کردار تک پہنچایا جائے ،بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :