دوسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 145رنز کا ہدف

جمعہ 5 دسمبر 2014 22:30

دوسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 145رنز کا ہدف

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2014ء) دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 145رنز کا ہدف دیا ہے ، پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا سکی ،نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے32جبکہ رونچی 31رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے 2، 2وکٹیں حاصل کی، پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ، عمر گل اور احمد شہزاد کو محمد عرفان، اویس ضیاء کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں4تبدیلیاں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :