ملتان میں عاشق قید ی کا پھر محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 11:32

ملتان میں عاشق قید ی کا پھر محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی ٹنکی پر چڑھ کر محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ کرنے والے عاشق قیدی نے ایک بار پھر محبوبہ سے ملاقات کرانے کے مطالبہ کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی ۔قیدی غلام محمد نے سنٹرل جیل میں بھی مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کرایک بار پھر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

اسے بیرک میں موجود دیگر قیدیوں اور جیل وارڈنز نے بچا یا۔اس کا مطالبہ تھا کہ اس کی اپنی محبوبہ سے ایک بار پھر ملاقات کرائی جائے۔ غلام محمد کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اس کیخلاف تھانہ شاہ شمس میں قتل ، اسلحہ اور تھانہ صدر میں اقدام خودکشی کا مقدمہ درج ہے۔ ایک ماہ قبل بھی غلام محمد نے ڈسٹرکٹ جیل کی ٹنکی پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :