پابندی کے باوجود ‘ سعید اجمل ٹی ٹونٹی میں 85 وکٹیں لے کر سرفہرست

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:16

پابندی کے باوجود ‘ سعید اجمل ٹی ٹونٹی میں 85 وکٹیں لے کر سرفہرست

شارجہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان شاہد آفریدی اور عمر گل کے درمیان سب سے زیادہ وکٹوں کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن کیلئے بھی مقابلہ دیکھنے کو ملا ‘ میچ کا آغاز ہوا تو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 80 وکٹوں کے ساتھ عمر گل دوسری پوزیشن پر براجمان تھے ‘ کپتان شاہد آفریدی صرف ایک وکٹ کے فرق سے تیسری پوزیشن پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ابتدائی اوور میں ہی کیوی کھلاڑی براؤنلی کو آوٴٹ کر کے پہلے تو عمر گل کے برابرکیا پھر کین ولیمسن کا شکار کر کیٹی 20 کیرئیر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کی فہرست میں 81 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن عمر گل سے چھین لی ‘ آخری اوورز میں عمر گل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر نہ صرف اپنا اعزاز واپس حاصل کر لیا بلکہ شاہد آفریدی کو واپس تیسری پوزیشن پر بھی بھیج دیا اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پاکستانی سپنر سعید اجمل 85 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔ اسی لسٹ میں عمر گل 82 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور شاہد آفریدی 81 وکٹوں کیساتھ تیسرے درجے پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :