اسلام آباد‘پولیس کا سرچ آپریشن، دہشت گرد سمیت 12 مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:28

اسلام آباد‘پولیس کا سرچ آپریشن، دہشت گرد سمیت 12 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد اور بارہ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاوٴن پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فراش ٹاون، کچی آبادی، چٹھہ بختاور کے علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کر کے بارہ مشکوک افراد اور ایک مبینہ دہشتگرد گرفتار کو کیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، ملزمان کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :