پاکستان میں 9 ارب بیرل تیل و گیس نکالا جاسکتا ہے، امریکی جریدہ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 12:48

پاکستان میں 9 ارب بیرل تیل و گیس نکالا جاسکتا ہے، امریکی جریدہ

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 9 ارب بیرل تیل و گیس نکالا جاسکتا ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیل فیول کی شکل میں گیس کے ایک سو پانچ کھرب کیوبک فٹ اور تیل کے نو ارب بیرل کے قریب ذخائر موجود ہیں، اس کے لئے حکومت کو صرف ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پڑے گی،اگر حکومت اس طرف توجہ دیتی ہے تو چند سال میں پاکستان توانائی کی ضرویات میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی اداروں کے مطابق زیر زمین شیل فیول نکالنے کی لاگت 15 لاکھ ڈالر کی نچلی ترین سطح تک آچکی ہے، اکنامسٹ کے مطابق شیل فیول کی فی بیرل پیداواری لاگت اب صرف 57 ڈالر ہے کیونکہ ڈرلنگ کمپنیوں نے جدید اور کم خرچ طریقے دریافت کر لئے ہیں۔شیل فیول کی پیداوار بڑھنے سے امریکا تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110ڈالر سے کم ہوکر 70ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے،گزشتہ 4 سال میں امریکا میں 20 ہزار کنویں شیل فیول نکالنے کیلئے کھودے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :