مذاکرات،احتجاجی مظاہرے ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ پرویز رشید

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:12

مذاکرات،احتجاجی مظاہرے ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ پرویز رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف سے کہا ہے کہ وہ حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عمل شروع کرنے کیلئے ساز گار ماحول یقینی بنائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور احتجاجی مظاہرے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کیلئے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات شروع کرنے کیلئے رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں یورپی پارلیمنٹ کے رکن نیرج دیوا کے ساتھ ایک ملاقات میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتیں مکمل طور پر آزاد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :