ڈرامہ سیریل ” داغ “ کو لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں سال کی بہترین ڈرامہ سیریل کا ایوارڈ دیا گیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:20

ڈرامہ سیریل ” داغ “ کو لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں سال کی بہترین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) کراچی میں منعقد ہونے والی لکس سٹائل ایوارڈ 2014ء کی تقریب میں نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ” داغ “ کو سال کی بہترین ڈرامہ سیریل کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

اس خوبصورت رنگا رنگ تقریب میں پاکستان کے سپرسٹار فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں احسن خان ، فواد خان ، فہد مصطفی، مہوش حیات ، نعمان مسعود ، اسد ملک ، مسکان جے ، نتاشا حسین ، عائشہ خان و دیگر شریک تھے ۔ کراچی کے مقامی فائیو سٹال ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں ملک کے معروف فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا ۔