فیچر فلم منکی کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:29

فیچر فلم منکی کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ڈزنی نیچر نے نٹ کھٹ شرارتی بندروں پر آنیوالی فیچر فلم منکی کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا۔ بندروں کی زندگی کیسی ہوتی ہے وہ کس طرح جنگل کے ماحول میں رہتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ کو اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔

(جاری ہے)

ڈزنی نیچر کی اس تخلیق میں بندروں کی نہ ختم ہونے والی شرارتیں بھری پڑی ہیں۔ منکی کنگڈم کی بیشتر عکس بندی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کے جنگلوں میں ہوئی ہے۔ ڈاکومنٹری فلم اگلے سال ارتھ ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :