پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کرونگا ،بات چیت جاری ہے ،تفصیلات نہیں بتا سکتا، فواد خان
ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:35
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ میں پاکستانی فلموں میں کام کرنا پسند کرونگا اور آج کل میری اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے، فلم سائن کرنے تک تفصیلات نہیں بتا سکتا۔
(جاری ہے)
تیرہویں لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال میری توجہ فلموں کی طرف ہے ، میں ڈراموں کے بارے میں نہیں سوچ رہا، فواد خان کو مسلسل دوسری مرتبہ بہترین اداکار سٹیلائٹ ٹی وی کی کیٹیگری کا ایوارڈ دیا گیا ، پچھلے سال انہیں ڈرامہ ہم سفر کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا اور امسال زندگی گلزار ہے کیلئے یہ ایوارڈ انہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے بہتر متاثر ہوں، انھوں نے کئی امریکن ڈراموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستانی ڈرامے میں بھی ایسے ہی مختلف موضوعات پر توجہ دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ اگر کچھ ایسا کام ملا جس میں وہ ٹی وی کو بدل سکیں تو وہ ضرور کریں گے تاہم فی الحال فلم ہی انہیں سیکھنے کا مواقع فراہم کر رہی ہے۔فواد خان نے کہا کہ اپناگھر ہی گھر ہوتا ہے اسی لیے میں پاکستان میں کام کرنے کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہوں اور دیتا رہونگا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.