ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کے پیچھے لگتے ہوئے ” لالی ووڈ “کے بجائے ہمیں ”پاکستان فلم انڈسٹری “ کا نام پوری دنیا میں متعارف کروانا چاہیے ، ہمارے پاس بہت سی خوبصورت کہانیاں اورلکھنے والے موجود ہیں‘ اب فلمسازی کرنا چاہتا ہوں

پاکستان اور بھارت کے معروف اداکاروگلوکارعلی ظفرکی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:53

ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کے پیچھے لگتے ہوئے ” لالی ووڈ “کے بجائے ہمیں ”پاکستان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) پاکستان اور بھارت کے معروف اداکاروگلوکارعلی ظفرنے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کے پیچھے لگتے ہوئے ” لالی ووڈ “کے بجائے ہمیں ”پاکستان فلم انڈسٹری “ کا نام پوری دنیا میں متعارف کروانا چاہیے ، ہمارے پاس بہت سی خوبصورت کہانیاں اورلکھنے والے موجود ہیں‘ اب فلمسازی کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میرے نوجوان رائٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن کے ذریعے میں پاکستان کا خوبصورت چہرہ پوری دنیا میں متعارف کروا سکوں۔ میں ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جو پاکستان کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کرسکے‘۔ بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور میں نے ایک بات ذہن میں رکھی کہ مجھے کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا جس سے مجھے اورپوری قوم کو ندامت ہو۔

مجھے بہت سی بولڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میں نے انکارکردیا۔ بھارت میں میرے ساتھ گزشتہ چھ برسوں کے دوران کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا اورنہ ہی مجھے کسی نے دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :