ہمارے ہاں مثبت روایات کو آگے لیکر چلنے کا سلسلہ دم توڑ رہا ہے ‘ شہزاد رائے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:57

ہمارے ہاں مثبت روایات کو آگے لیکر چلنے کا سلسلہ دم توڑ رہا ہے ‘ شہزاد ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مثبت روایات کو آگے لیکر چلنے کا سلسلہ دم توڑ رہا ہے ، اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ ہمیں آنے والے سالوں میں بہت پچھتا وا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے پیچھے چلنے والے بتائیں ہماری ثقافت میں کیا کمی ہے جو ہم اسے پس پشت ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے بڑوں کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار اد اکریں اور نوجوان نسل کو دوبارہ راہ راست پر لائیں ۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ آنے والے چند سالوں میں ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔