پاکستان کرکٹ بورڈ نے باوٴنسرز پر پابندی لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے

ہم باوٴنسرز پر پابندی کی تجویز سے متفق نہیں ہیں ‘یہ کھیل کا حصہ ہیں ‘ چیئر مین پی سی بی شہر یار خان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:16

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باوٴنسرز پر پابندی لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے باوٴنسرز پر پابندی لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ہم باوٴنسرز پر پابندی کی تجویز سے متفق نہیں ہیں۔ یہ کھیل کا حصہ ہیں۔ انہیں پہلے ہی محدود تو کردیا گیا اب پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ہیوز کے انتقال کا ہمیں بھی بے حد افسوس ہے۔

ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹسمینوں کے حفاظتی اقدامات کا از سر نو جائزہ لینے پر غورکریں گے۔ آئی سی سی کی بھی اس بارے میں جو ہدایات ہوئیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا اس طرح کے واقعات برسوں میں شازونادر ہی ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی چند پلیئرز کی کھیلتے ہوئے موت ہو چکی ہے۔