انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے۔ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر بڑھانا غیر ضروری ہے ‘شاہد آفریدی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:16

انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے۔ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہارنے پر پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے۔ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر بڑھانا غیر ضروری ہے جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ میچ کی فتح ہر شعبے میں کیوی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے۔نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سترہ رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ دباوٴ کا دوسرا نام ہے بلاوجہ ڈاٹ بالز کھیل کر ٹیم پر پریشر میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو خوف سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کر کے چانس لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سہیل تنویر موجود تھے۔ لیکن ہم دباوٴ سے نہ نکل سکے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی دباوٴ سے با آسانی نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں وہی انٹرنیشنل کرکٹ میں آگے جاسکتے ہیں۔

وہ ساتھی پلیئرز کو یہی سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمر گل کو سراہتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ کم بیک میچ میں عمر گل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے بھی تیار ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں بے حد خوشی ہے۔ ہم نے پہلے میچ کی پرفارمنس کا ہر رخ سے جائزہ لے کر پلاننگ کی جو کامیاب ثابت ہوئی۔ فتح ہر شعبے میں کیویز کی برتری کا ثبوت ہے۔ ان کنڈیشنز سے خود کو جلد ایڈجسٹ کرکے عمدہ کھیل پیش کرنا بہت بڑی بات ہے۔ توقع ہے کہ ون ڈے سیریز میں بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :