میں اپنے بالوں سے پیار کرتی ہوئی ، اپنے بال کٹوا دیئے ، کردار کی عکسبندی کیلئے سر منڈواکر خود کا مذاق نہیں اڑاؤں گی

بالی ووڈ اداکارہ چترانگدہ کا انٹرویو

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:25

میں اپنے بالوں سے پیار کرتی ہوئی ، اپنے بال کٹوا دیئے ، کردار کی عکسبندی ..

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) بالی ووڈ اداکارہ چترانگدہ نے کہا ہے کہ میں اپنے بالوں سے بے حد پیار کرتی ہوئی ، اپنے بال کٹوا دیئے لیکن کردار کی عکسبندی کیلئے سر نہیں منڈواؤں گی ، خود کا مذاق اڑانے کیلئے خود کو گنجا نہیں کروں گی ۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں چترانگدہ سنگھ نے کہا کہ وہ کسی بھی فلم میں جب کام کرتی ہیں تو معیار پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہمیشہ بہترین اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ یہ واضح کرتی ہیں کہ اگر انھیں کسی کردار کے لیے سر منڈوانے کے لیے کہا جائے گا تو وہ یہ نہیں کریں گی، وہ یہ فلم ہی چھوڑ دیں گی کیونکہ انھیں اپنے بالوں سے بے حد پیار ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں۔ روزانہ بالوں کا مساج کرنا ان کا معمول ہے یہی ان کے صحت مند بالوں کا راز ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وہ صحت مندانہ غذا کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں کوشاں نندی کی فلم ”ببو موشائی بندوق باز“ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ چترانگدہ سنگھ نے بتایا کہ ” ایک فلم میں کارپوریٹ پرسن کا کردار ادا کرنے کے لیے میں نے اپنے بال کٹوائے ہیں مگر میں مذاق بننے کے لیے اپنے سر کو بالکل گنجا نہیں کر سکتی‘ اس فلم میں میرا کردار بہت عمدہ اور دلچسپ ہے جو کہ پرکشش اور مختلف ہوگا۔

“چترا نے بہت ساری سیریز اور کمرشل سینما کے لیے مسلسل بہت سے عمدہ کردار ادا کیے ہیں۔