فلم ”دی ہابٹ، دی بیٹل آف دی فائیوآرمیز“ پرسوں سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 14:28

فلم ”دی ہابٹ، دی بیٹل آف دی فائیوآرمیز“ پرسوں سے سینما گھروں کی زینت ..

لندن ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) فلم ”دی ہابٹ، دی بیٹل آف دی فائیوآرمیز“ پرسوں پیر سے لندن میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ، جدید ٹینکنالوجی اور بڑے ناموں والی اس فلم کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ اس فلم میں مارٹن فری مین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

دیگر اداکاروں میں سر آئین میک کیلن، سرکرسٹوفرلی، بینی ڈکٹ کمبربیچ، ایوین گیلین لی اورکیٹ بلین چٹ اپنے کرداروں سے انصاف کرتے دکھائی دیں گے۔ یہ فلم 12دسمبر کو برطانیہ اور 17 دسمبر کو امریکا کے سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :