آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرکے کراچی روانہ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:10

آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرکے کراچی روانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرکے کراچی روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زردادی پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے لاہور میں مقیم تھے، اس دوران انہوں نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لئے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور کامونکی کا دورہ بھی کیا، تاہم مزید ملاقاتیں اور سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے آصف علی زرداری گزشتہ روز کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔

بتایا گیاہے کہ کراچی میں قیام کے بعد وہ دورہ ایران کے لئے روانہ ہوں گے اور ملتوی کی جانے والی سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ایران سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔