سیلاب متاثرین کاڈی سی او آفس کے باہر احتجاج گو نواز گو کے نعرے لگادیئے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:48

سیلاب متاثرین کاڈی سی او آفس کے باہر احتجاج گو نواز گو کے نعرے لگادیئے

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) نواحی علاقہ یارکے کے سیلاب متاثرین نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے پٹواری اور منتخب نمائندوں نے حالیہ سیلاب کے دوران صرف اپنے ووٹروں کو نوازا ہے اور حقداروں تک حق پہنچنے ہی نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ پٹواریوں نے سیلاب متاثرین سے پانچ سے دس ہزا رروپے فی گھر بھی وصول کیے ہیں جبکہ اصل حقداروں جن کا سب کچھ سیلاب میں تباہ ہوگیا ان کو کچھ نہیں دیا گیا انہوں نے گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پٹواریوں کے سر پر حکومت کررہی ہے اور پٹواری عوام کو خون چوسنے میں مصروف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دوبارہ سروے کرایا جائے اور حق داروں کو محروم کرنیوالے تمام ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :