امریکی فوج میں جنسی زیادتی کی شکایات میں مسلسل اضافہ ،

رواں سال امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے 5ہزار 983واقعات رپورٹ کئے گئے،پینٹاگون

ہفتہ 6 دسمبر 2014 18:28

امریکی فوج میں جنسی زیادتی کی شکایات میں مسلسل اضافہ ،

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایات میں انہیں انتقامی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے 5ہزار 983واقعات رپورٹ کئے گئے، جن میں دو تہائی متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایات پر انہیں انتقامی کاروائی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مجموعی طور پر انہیں ایسے واقعات میں کمی ہوئی ہے،تاہم شکایات کیلئے سامنے آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق اب بھی اس پر مکمل طور پر قابو پانے میں طویل عرصہ لگے گا۔ یہ اعداد وشمار پنٹاگون کے ایک خفیہ سروے سے حاصل کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19ہزار افراد نے بتایا کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے جنسی رابطوں پر مجبور کیا گیا، ان افراد میں 10ہزار5سو مرد اور 8ہزار 5سو خواتین شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :