سیکریٹری تعلیم کی اساتذہ کیساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، اساتذہ دشمن سیکریٹری تعلیم سندھ کو فوری ہٹایا جائے، اساتذہ میں پائی جانی والی بے چینی دور کی جائے، اساتذہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا،

آل سندھ مسجد اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن(ماٹا ) کے مرکزی رہنماحضور بخش برڑو کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) آل سندھ مسجد اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن(ماٹا ) کے مرکزی رہنماحضور بخش برڑو نے کہا ہے کہ سیکریٹری تعلیم کی اساتذہ کیساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی (ماٹا )پرائمری سیکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن (گسٹا ) کی احتجاجی تحریک کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہوئے بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ دشمن سیکریٹری تعلیم سندھ کو فوری ہٹایا جائے اور اساتذہ میں پائی جانی والی بے چینی دور کی جائے بصورت دیگر اساتذہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے آل سندھ مسجد اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن(ماٹا )کے مرکزی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں آل سندھ مسجد اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں آغا لطف اللہ خان ،محمود خانزادہ ، عرض محمد چاچڑ، سید حاجن شاہ ، الھبڑیو مانگ ،حاجی عبدالفتاح مہر ، فتح محمد مہیسر ، عبدالقادر ، پہنور ، امداد حسین ، میر داد ، گلشیرسمیت مسجد اسکول ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں تمام رہنما ؤں نے متفقہ طور پر سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمشنر کیلئے عبدلواحد سومراورالیکشن کمیٹی ممبران میں ان کی معاونت کیلئے حاجی مشتاق ،بندہ علی قمبرانی کو تین سالوں کیلئے مقرر کیا گیا اجلاس میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :