آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کی تیاریوں کی ہدایت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 18:50

آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ، آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہیں شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اورآپریشن خیبر ون آکری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے اور پاک سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے متعلقہ حکام کوآپریشن ضرب عضب کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کی گھروں کو واپسی کی تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کا پہلے مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور اب متاثرین کی گھروں کو واپسی ہماری پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :