کسی کو زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون شکنی پر سختی سے نمٹنا جائے گا، عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قانون کی عملداری یقینی بنائینگے،امن عامہ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائیگا،تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:52

کسی کو زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون شکنی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت صوبے میں امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنا جائے گااورکسی کو زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کیے جائیں اورزبردستی کاروبار بند کرانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اورشر پسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے ۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے شہر بند کرانے کی احتجاجی کال پر بھی غورکیاگیا۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابدشیر علی،ایم این اے حمزہ شہباز،ترجمان حکومت پنجاب زعیم حسین قادری، ایم پی اے رانا ثناء اللہ ، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز داخلہ، اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔