ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے الزام میں سند ھ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا،

پولیس نے حراست میں لئے گئے8 افراد کی نشاندہی پر سیاسی شخصیت کو حراست میں لیا ،سکھر منتقل کیا جائے گا‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:55

ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے الزام میں سند ھ سے تعلق رکھنے والی سیاسی ..

سکھر/لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے الزام میں سند ھ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت کو لاہور سے حراست میں لے لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سکھر میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے جے یو آئی (ف)کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سکھر، خیرپور اور شکارپور سے مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کی نشاندہی پر سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت کو لاہور سے حراست میں لیا گیا ہے جنہیں سکھر منتقل کیا جائے گا ۔ ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوسکتی ہے جلد ہی اس واقعے میں ملوث افراد اور اس کے محرکات کا پتہ چل جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو گزشتہ ہفتے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :