پاکستانیو! تیار ہو جاؤ، احتجاج فیصل آباد سے شروع، خود جا کر شہر بند کراؤں گا: عمران خان
ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سوموار کے روز فیصل آباد میں احتجاج کی قیادت وہ خود کریں گے اور ذاتی حیثیت میں وہاں پہنچ کر شہر بند کراؤں گا۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمارے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، ٹرانسپورٹرز بھی بسیں نہیں چلائیں گے، ہمارا تاجروں کو بھی پیغام ہے کہ وہ مت ڈریں کیونکہ یہ انہی کے حقوق کی جنگ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت ختم ہو جائے تو قوم بھیڑ بکریاں بن جاتی ہے، فیصل آباد کے شہری کھڑے نہ ہوئے تو اس ملک میں کسی حقوق نہیں ملیں گے، اس لئے کسانوں اور تاجروں کو ایک دن کی قربانی تو اب دینی ہی ہو گی۔(جاری ہے)
این اے 122 میں دھاندلی ست متعلق کیس کی سماعت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دوران سماعت مسلم لیگ ن کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کئے، تو میں نے اس کو کہا کہ سب سے بڑا ثبوت تو ووٹوں کے تھیلوں میں ہیں اور وہ تم لوگ کھولنے نہیں دے رہے، ڈیڑھ سال سے حکم امتناعی لے رکھے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے احتجاج شروع ہو رہا ہے، ا س کے بعد مجھے لاہور سے گرم ہوائیں آ رہی ہیں اور لاہور کے بعد جو ہونے والا ہے میاں صاحب وہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔ شرکاء سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ میں تھا تو غیر متنازع ایمپائر کی جنگ لڑتا رہا، آج سیاست میں شفاف الیکشن کی بات کر رہا ہوں، پاکستانیو! اپنے حقوق کی تحریک میں شامل ہو جاؤ، میں تو تھکنے والا نہیں ہوں اور جب تک زندہ ہوں دھرنا دوں گا۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.