اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:20

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی خصوصی عدالت کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کے وکیل حارث خان ایڈووکیٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست نہیں۔پرویز مشرف کے بیان پر زاہد حامد کا ٹرال نہیں کیا جا سکتا، جسے ہائی کورٹ نے یہ اعتراض لگا کر مسترد کردیا ہے کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کے 21نومبر کے فیصلے میں زاہدحامد کا ٹرائل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :