ویراٹ کوہلی سے تعلق خفیہ نہیں، انوشکا شرما

اپنی نجی زندگی بارے دنیا سے نہیں اپنے دوستوں سے ہی بات کرتی ہوں اداکارہ فلم ” پی کے “ کی پروموشن میں مصروف ہیں ‘ یہ فلم 19دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 7 دسمبر 2014 12:03

ویراٹ کوہلی سے تعلق خفیہ نہیں، انوشکا شرما

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) بالی وڈ کی خاتون اداکار انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ان کا کرکٹر ویراٹ کوہلی سے تعلق کوئی خفیہ معاشقہ نہیں تاہم وہ اس بارے میں عوام کے سامنے بات کرنا نہیں چاہتیں۔انوشکا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کوئی بھی فرد چیزوں کو چھپا نہیں سکتا، ہم اپنی زندگیاں معمول کے مطابق گزار رہے ہیں بس ہم اس تعلق کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفریحی خبروں کا کوئی موضوع نہیں، اگر آپ لوگ ہمیں اکھٹے دیکھیں گے تو ہم چھپیں گے نہیں مگر ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے۔انوشکا کے بقول وہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں دنیا سے نہیں صرف اپنے دوستوں سے ہی بات کرتی ہیں۔اداکار اس وقت اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ”پی کے“ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی زندگی پر فلم میں کام کرنا پسند کریں گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہونے کے ناطے کسی فرد کی زندگی پر فلم کرنا چاہتی ہوں، یہ کافی پْرجوش خیال ہے اور میں ایسے پراجیکٹ میں کرنا پسند کروں گی۔”پی کے“ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ انوشکا شرما پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔انوشکا نے اس فلم میں صحافی کا کردار نبھایا ہے جو ان کے لیے کافی چیلنجنگ رہا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت انوشکا کا بوائے فرینڈ ہوتا ہے، دونوں آپس میں محبت کرتے ہیں مگر انوشکا اس سے شادی نہیں کرتی کیونکہ اس کے رستے میں بہت ساری رکاوٹیں ہوتی ہیں۔اس کا پیار ‘غیر معمولی خبروں‘ سے بھی ہے جو اسے کھینچ کر ہندوستان لے آتا ہے جہاں وہ فلم کے کر دار، اکا (عامر خان) سے ملتی ہے۔راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 19دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :