بھارت پرانی بیٹریوں سے کچی آبادیاں روشن کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

پرانی بیٹریوں سے توانائی کے حصول کا تجربہ رواس برس بھارتی شہر بنگلور میں کیا گیا

اتوار 7 دسمبر 2014 12:13

بھارت پرانی بیٹریوں سے کچی آبادیاں روشن کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ..

نیویارک/بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں میں اتنی توانائی باقی ہوتی ہے کہ ان کی مدد سے کچی آبادیوں کے مکانات میں روشنی کی جا سکے۔کمپیوٹر بنانے والے امریکی ادارے آئی بی ایم کی جانب سے کروائی گئی تحقیق میں جب ان پرانی بیٹریوں کا جائزہ لیا گیا تو ان میں سے 70 فیصد میں اتنی طاقت تھی کہ وہ ایک ایل ای ڈی لائٹ کو ایک برس تک روزانہ چار گھنٹے روشن رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

محققین کے مطابق ان بیٹریوں کا استعمال بجلی فراہم کرنے والے موجودہ متبادل سے سستا ہے وہیں اس سے ای ویسٹ یا الیکٹرانک سامان کے فضلے کے مسئلے سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔پرانی بیٹریوں سے توانائی کے حصول کا تجربہ رواس برس بھارتی شہر بنگلور میں کیا گیا ہے۔یہ بیٹریاں کچی بستی کے رہائشیوں کے علاوہ پھیری والوں اور خوانچہ فروشوں میں بھی مقبول ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :