اوبامہ کے گلے میں خرابی ، ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا

امریکی صدر کو کچھ دنوں سے گلے میں تکلیف تھی ، صرف تشخیصی ٹیسٹ لئے گئے ہیں ترجمان وائٹ ہاؤس

اتوار 7 دسمبر 2014 12:15

اوبامہ کے گلے میں خرابی ، ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) امریکی صدر براک اوباما گلے کی خرابی کے باعث ہسپتال پہنچ گئے ، وائٹ ہاوٴس ترجمان نے بتایا کہ پریشانی کی بات نہیں صرف تشخیصی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال گئے ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اوباما چند دن سے گلے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے ، ان کے معالج ڈاکٹر کیپٹن رونی جیکسن نے ان کا معائنہ کیا اور والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ۔ صدر اوباما کو فوری طور پر کلینک لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ وائٹ ہاوٴس نے صدر کی دن کی مصروفیات منسوخ کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :