آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی قراردے دیا

اتوار 7 دسمبر 2014 12:19

آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی قراردے دیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) کرکٹ کے عالمی کپ 2015ءسے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑادھچکالگاہے اور محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی قراردیتے ہوئے آئی سی سی نے اُنہیں معطل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی حکام کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق محمد حفیظ کو غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن پر معطل کردیاگیاہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل میچوں میں باﺅلنگ نہیں کرسکتے ۔یادرہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا جس پر اُنہوں نے انگلینڈ کی بفرا اکیڈ می میں 24نومبر کو باﺅلنگ ٹیسٹ بھی دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :