جاپان سے درآمد کردہ غذائی اجناس سے تابکاری شعاعیں خارج ہونے کا انکشاف

سرحدی داخلی و خارجی مقامات پر تابکاری کا سراغ لگانے کیلئے سازو سامان فراہم کر دیا گیا

اتوار 7 دسمبر 2014 13:02

جاپان سے درآمد کردہ غذائی اجناس سے تابکاری شعاعیں خارج ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) جاپان سے درآمد کردہ غذائی اجناس سے تابکاری شعاعیں خارج ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ مارچ 2011ء کے حادثے کے بعد جاپان سے درآمد شدہ اشیاء کے نمونہ جات لئے جاتے ہیں تاکہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) ان کھیپوں کی کلیئرنس سے پہلے تابکاری کی آلودگی کا جائزہ لے سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی این آر اے کی جانب سے بین الاقوامی سرحد پر داخلی و خارجی مقامات پر کسٹمز کو تابکاری کا سراغ لگانے کیلئے سازو سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :