Live Updates

سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کو مسترد کر دیا‘ذرائع

اتوار 7 دسمبر 2014 13:26

سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کو مسترد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کو مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق سٹیج اداکار افتخار ٹھا کر کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت اداکار کاشف محمود کی جانب سے دی گئی لیکن افتخار ٹھا کر نے یہ کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے کہ میں فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کرناچاہتا بلکہ بطور اداکارایک این جی او بھی بنا رکھی ہے جس کے تحت میں عوامی خدمت کے مشن کو مکمل کررہا ہوں جبکہ سیاست سیاستدانوں کا شعبہ ہے اور انہیں ہی اچھا لگتا ہے ۔

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :