کراچی ، مختلف علاقوں سے 77 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

گرفتار کئے گئے افراد میں 15 کا تعلق سیاسی اور کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہے،پولیس کادعوی

اتوار 7 دسمبر 2014 13:37

کراچی ، مختلف علاقوں سے 77 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 77 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لانڈھی، پاک کالونی، نیو کراچی، طاروق روڈ، ڈیفنس اور مجاہد کالونی میں کارروائیاں کرکے مختلف جرائم میں ملوث 77 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

پولیس نے کہاہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں 15 کا تعلق سیاسی اور کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہے اور یہ افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

متعلقہ عنوان :