Live Updates

وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کی باقاعدہ منظوری دیدی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ کو مذاکرات کے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت

اتوار 7 دسمبر 2014 13:44

وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کی باقاعدہ منظوری دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ کو مذاکرات کے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے برطانیہ سے واپسی پر پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے باقاعدہ منظوری دیدی ہے وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر اسحاق داڑ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کے ٹرمز آف ریفرنس پر کام شروع کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے اس سے پہلے کئی دور ہوچکے ہیں  وزیراعظم کے استعفے پر ڈیڈ لاک برقرار تھا جس کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے لیکن عمران خان اب وزیراعظم کیاستعفے کے مطالبے سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات