گھوٹکی ڈہرکی پلاٹ کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت نو افراد زخمی

اتوار 7 دسمبر 2014 14:14

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) گھوٹکی کے قریب ڈہرکی میں پلاٹ کے تنازع پر دوگروہوں میں تصادم کے نتیجہ میں مسجد کے پیش امام سمیت نوافراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈہرکی کے قریب اعوان گوٹھ میں پلاٹ کے تنازع پرکانجو برادری کے ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کرکے نماز پڑھ کر نکلنے والے اعوان برادری کے لوگوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت کانجو برادی کے چار اور اعوان برادری کے پانچ افراد سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ،اس دوران دونوں گروہوں کو منتشر کرنے کیلئے گاؤں کی پولیس پوسٹ پر تعینات اہلکار نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ڈہرکی منتقل کردیا گیا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا

متعلقہ عنوان :