بلاول بھٹونے پارٹی کے سینئر پارٹی رہنماؤں سے براہ راست رابطے شروع کر دئیے ‘ذرائع

اتوار 7 دسمبر 2014 17:36

بلاول بھٹونے پارٹی کے سینئر پارٹی رہنماؤں سے براہ راست رابطے شروع کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے براہ راست رابطہ شروع کر دئیے ہیں ،آنے والے دنوں میں اکیلے ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپنے والد کے طرز سیاست سے متفق نہیں اور وہ پنجاب میں قیادت کی تبدیلی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اوپر سے فرینڈلی اپوزیشن کا لیبل بھی اتارناچاہتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اسی تناظر میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے براہ رابطے شروع کئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اکیلے ون ٹو ون ملاقاتوں کا بھی امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔