مسلم لیگ ن کے اراکین کی تحریک انصاف میں شمولیت

اتوار 7 دسمبر 2014 18:21

مسلم لیگ ن کے اراکین کی تحریک انصاف میں شمولیت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان سردارسیف الدین کھوسہ، نیازخان جکھڑ اور بہادرخان سیہڑ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردارسیف الدین کھوسہ نے کہا کہ (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی نےملک میں اسٹیٹس کوبرقراررکھاہے، موجودہ حکومت ملک کومسائل سےنکالنانہیں چاہتی۔ بہادرخان سیہڑ نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے جبکہ نیازخان جکھڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی عوام کونیاپاکستان دیں گے، عمران خان لوگوں کی آخری امیدہیں۔