خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار کئے جانے والے نو افسران کو ملازمت سے معطل کرنے کا فیصلہ

اتوار 7 دسمبر 2014 18:47

خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار کئے جانے والے نو ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے نیب او ر انٹی کرپشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات میں گرفتار کئے جانے والے نو افسران کو ملازمت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ا س سلسلے میں سمری چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

انٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے کرپشن کے الزامات میں سول سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر سمیت چار ملازمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ نیب کی جانب سے پی ڈی اے سمیت مختلف محکموں کے پانچ افسران کو گرفتار کیا ہے جو کہ اس وقت نیب کے زیر حراست ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون کے تحت ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ رولز کے تحت ملازمت سے معطل کرنے کے لئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :