وادی تیراہ میں دہشت گرد وں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 3 اہلکار شہید،4زخمی ، جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے

اتوار 7 دسمبر 2014 19:20

وادی تیراہ میں دہشت گرد وں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 3 اہلکار ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) وادی تیراہ کے علاقے میدا ن میں دہشت گرد وں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 3 سکیورٹی اہلکار شہید‘ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے اتوار کے روز خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے میدا ن میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے بھاری ہتھیا ر وں سے گولہ بار ی کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے ا س دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی دہشت گردوں کو بھرپور جوب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں 10 دہستگرد ہلاک کردئیے گئے ،واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :