امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کو دل کا دورہ

اتوار 7 دسمبر 2014 23:10

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کو دل کا دورہ

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء)امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کو دل کا دورہ پڑا ہے ، عرب ٹی وی کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس خانہ کعبہ میں نماز مغرب کی امامت کر رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شدید تکلیف میں نماز مکمل کروائی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ، خاندانی ذرائع کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔