اوباڑو‘ 2 برادریوں میں تصادم،خواتین سمیت14افراد زخمی

پیر 8 دسمبر 2014 12:13

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) اوباڑو کے قریب کھمبڑا میں گلی میں کھڑے ہونے کے تنازعہ پر دو برادریوں میں تصادم سے دو خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کھمبڑا کے علاقے میں گلی میں گھر کے دروازے کے سامنے نوجوان کے کھڑے ہونے پر2 برادریوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ ڈنڈے کلہاڑی اور فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو میں منتقل کردیا ہے جبکہ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر ریفر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :