ہریانہ کے کالج میں انتہا پسندوں کا کشمیری طلباء پر حملہ،30زخمی،پولیس متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود مدد کیلئے نہ آئی

پیر 8 دسمبر 2014 14:50

ہریانہ کے کالج میں انتہا پسندوں کا کشمیری طلباء پر حملہ،30زخمی،پولیس ..

یمنانگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک کالج میں انتہاء پسندوں نے کشمیری طلبا پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں 30کشمیری طلبا زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہریانہ کے ضلع یمنانگر کے انجینئرنگ کالج جموں و کشمیر میں طلبا کے 2گروپوں میں تصادم ہواجس میں 30 طلبا زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

طلبا کا کہنا تھا کہ باہر سے 50 سے 60 غنڈے، راڈاور اسلحہ لیکر کالج میں داخل ہوئے اور مسلمان طلباء کو نشانہ بنایا۔

متعدد بار پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی مدد کیلئے نہیں آیا، یمنانگرکے پولیس سپرنٹنڈنٹ ویدپرکاش کا کہنا ہے کہ کالج میں باہر سے کوئی داخل نہیں ہوا، جھگڑا کالج کے دو طلبا گروپوں میں ہوا ہے۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :