پاک فضائیہ کی گزشتہ دن کارروائی میں تحریک طالبان ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی سمیت نو انتہائی اہم کمانڈر ہلاک ہونے کی تصدیق

پیر 8 دسمبر 2014 17:36

پاک فضائیہ کی گزشتہ دن کارروائی میں تحریک طالبان ڈپٹی امیر شیخ خالد ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) گزشتہ دن پاک فضائیہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں ہونیوالی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی سمیت نو انتہائی اہم کمانڈر ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دتا خیل میں متعین سرکاری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں بتایا ہے کہ گزشتہ دن ہونیوالی کارروائی میں ٹی ٹی پی کے ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی مفتی زین اللہ جہاد یار، مفتی شاہجہاں محسود، کمانڈر طارق محسود ، قاری شفیع اللہ انقلابی ، مولوی شمیم تبسم، مولانا طارق ، کمانڈر گل عالم ، کمانڈر شاہ خالد سمیت تیس سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔

البتہ طالبان نے باضابطہ طور ان کی ہلاکت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے۔ اور بتایا ہے کہ ان کارروائی میں طالبان کے کئی اہم کمانڈر زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :