Live Updates

فیصل آباد واقعہ حکومت پنجاب کی نااہلی ہے ، عمران خان بھی پالیسی بدلیں :شرجیل میمن

منگل 9 دسمبر 2014 10:58

فیصل آباد واقعہ حکومت پنجاب کی نااہلی ہے ، عمران خان بھی پالیسی بدلیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعامات میمن نے کہاہے کہ فیصل آباد واقعہ حکومت پنجاب کی نااہلی ہے ، سندھ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گا، جلاﺅ گھیراﺅ کی پالیسی بھی ملک اور جمہوریت کے لیے اچھی نہیں ، عمران خان بھی پالیسی بدلیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکمت پر افسوس ہے ، قیادت فوری طورپر اپنی پالیسی بدلے ۔ اُن کاکہناتھاکہ عمران خان کے نئے پاکستان کا ماڈل بھی افسوسناک ہے ، حکومت سندھ نہیں چاہتی کہ تاجروں یا کاروباری حضرات کے ساتھ زبردستی کی جائے لیکن مظاہرین کے سامنے ورکرز نہیں لائیں گے اور پرامن احتجاج میں تحریک انصاف کے کارکنان کو سیکیورٹی دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات