Live Updates

تحریک انصاف کے کارکن کی نماز جنازہ ادا، ملک بھر میں یوم سوگ، عدالتی بائیکاٹ

منگل 9 دسمبر 2014 11:22

تحریک انصاف کے کارکن کی نماز جنازہ ادا، ملک بھر میں یوم سوگ، عدالتی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں یوم سوگ ، فیصل آباد اور ملتان میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں مقامی قیادت اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ پہاڑی گراؤنڈ میں قاری عبدالرشید کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ظفر ، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ، بشارت جسپال ، مسلم لیگ ق کے چوہدری ظہیرالدین کے علاوہ عزیز واقارب ، تحریک انصاف کے کارکنوں ، دوستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کارکن کی ہلاکت پر تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔فیصل آباد اور ملتان میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ۔ حق نواز گزشتہ روز مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی مڈ بھیڑ کے دوران رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہر یار کے گارڈ کی براہ راست فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا ۔ حق نواز کی تدفین مقامی قبرستان صدیقیہ میں کر دی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :