عامر اور میرے درمیان ہمیشہ ایک فاصلہ قائم رہا‘انوشکا شرما

منگل 9 دسمبر 2014 11:38

عامر اور میرے درمیان ہمیشہ ایک فاصلہ قائم رہا‘انوشکا شرما

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)انوشکا شرما نے کہا ہے کہ عامر خان بہت ذہین انسان ہیں۔ ان کا دماغ بہت ہی تیز ہے۔ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی احتیاط برقرار رکھتے ہیں، جو مجھے بہت پسند ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ عامر اور میرے درمیان ہمیشہ ایک فاصلہ قائم رہا کیونکہ وہ میرے سینیئر ہیں۔ میں ان کے ساتھ ایک دوست کی طرح برتاوٴ نہیں کر پائی۔

لیکن جو بھی تھا، مجھے بڑا مزہ آیا۔انوشکا شرما فلم’ ’این ایچ 10“ سے فلم ساز بھی بن گئی ہیں اور یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔گذشتہ دنوں بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے اپنی دوستی کا اعتراف کیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت میں انوشکا نے کہا تھاکہ جو بھی ہے، سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

میں اس پر اب کچھ اور بات نہیں کروں گی۔

رواں ماہ 19 تاریخ کو انوشکا شرما اور عامر خان کی فلم ’پی کے‘ ریلیز ہونے والی ہے۔اپنے اور وراٹ کے بارے انھوں نے کہا: ’ہم دونوں اگر ساتھ نظر آتے ہیں تو سب کو سمجھ میں آ ہی جانا چاہیے۔ اب کیا ہم انھیں حلف نامے پر دستخط کر کے دیں؟ عامر خان بہت ذہین انسان ہیں۔ ان کا دماغ بہت ہی تیز ہے۔ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی احتیاط برقرار رکھتے ہیں، جو مجھے بہت پسند ہے۔

عامر خان کی ہر فلم کی کہانی ریلیز سے پہلے بہت زیادہ صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔انوشکا بھی اپنے کردار کے بارے میں زیادہ بتانے سے پرہیز کرتی ہیں۔ انھوں نے بتایا: ’میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہوں اور اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہہ سکتی۔فلم ’پی کے‘ میں انوشکا شرما کا حلیہ بھی قدرے مختلف ہے۔اس کے بارے میں انوشکا نے بتایاکہ میری شکل میں تبدیلی کے پیچھے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کا ہاتھ ہے۔ میں نے بہت سی وگیں آزمائیں، آخر کار یہ چھوٹے بالوں والی وگ سب کو پسند آئی اور میرے کردار کے لیے جو حلیہ چاہیے تھا، وہ مل گیا۔