فیصل آباد میں زندگی معمول پر آگئی،کاروباری ، تعلیمی مراکز کھل گئے

منگل 9 دسمبر 2014 11:51

فیصل آباد میں زندگی معمول پر آگئی،کاروباری ، تعلیمی مراکز کھل گئے

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر 2014ء)فیصل آباد میں زندگی معمول پر آ گئی ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ، دکانیں اور کاروباری مراکز کھل رہے ہیں ۔ انٹر سٹی روٹ پر چلنے والی بڑی گاڑیاں اور بسیں بھی اپنی منزل کی جانب آ جا رہی ہیں ، ایگری کلچر یونیورسٹیز میں گزشتہ روز منسوخ ہونے والے پرچے آج ہوں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے ہنگاموں ، جلاؤ گھیراؤ اور کشیدگی کے بعد فیصل آباد میں زندگی ایک بار پھر معمول پر آ گئی ہے ۔

سڑکوں پر ہر قسم کی ٹریفک چل رہی ہے ۔ شہر میں چھوٹی بڑی دکانیں اور ہوٹل کھل چکے ہیں جبکہ آٹھ بازار میں واقع بڑی دکانیں اور کاروباری مراکز کھل رہے ہیں ۔ پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں حاضری معمول کے مطابق ہے ۔ اس کے علاوہ انٹر سٹی روٹ پر چلنے والی بڑی گاڑیاں اور بسیں بھی اپنی منزل کی جانب آ جا رہی ہیں ۔ ایگری کلچر یونیورسٹیز میں گزشتہ روز منسوخ ہونے والے پرچے آج ہوں گے۔