پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں‘ مدیحہ افتخار

منگل 9 دسمبر 2014 12:19

پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں‘ مدیحہ افتخار

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) اداکار مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شعبے میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پڑھے لکھے اور باصلاحیت لوگوں کو پرموٹ کیاجائے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں نئے ٹیلنٹ نے خاص طور پر ٹی وی انڈ سٹری کی ترقی و بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اب پڑھے لکھے اوراچھے گھرانوں سے لڑکیاں اور لڑکے شوبز کی طرف مائل ہورہے ہیں جوبڑی خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

مدیحہ افتخار نے کہا کہ ا ن دنوں جو میرے ٹی وی ڈرامے آن اےئرہیں ان میں فاصلوں کے درمیان ،ہم ستارے ،تیر ا وہ پہلا پیار شامل ہیں اور ان میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے سینئرز اور والدین کی دعائیں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں جو میری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :